How to Approve A Bloggers website with google adsense for earn money in 2022

 How to Approve Blogger website from adsense 





دوستوں بلاگرز کی ویب سائٹ سے کمانے کے لئے آپ کو اپنی ای میل کے ذریعے بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کی ویب سائٹ کی تمام تر سیٹنگ کرنی پڑتی ہے اس کے اندر آپ کی ویب سائٹ کے اندر تمام تر سوشل میڈیا لنکس آپ کے لکھے گئے تمام آرٹیکلز اور دیگر تمام تر ڈیٹا لوگوں کے سامنے  ہوتا ہے 


ویب سائٹ کی کچھ اندرونی اور کچھ بیرونی سیٹنگز ہوتی ہیں مگر اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ سب چیزیں آپ کو ہمارے یوٹیوب چینل پر تفصیل کے ساتھ سمجھا دی جائے گی یا آپ یوٹیوب چینل پر دیگر یوٹیوبرز  کی ویڈیوز دیکھ کر بھی سیکھ سکتے ہیں 

ویب سائٹ کی سیٹنگ کرتے وقت سب سے پہلے آپ کو ڈسکرپشن لکھنی ہوتی ہے اس کے ساتھ  آپ کی بلاگنگ ویب سائٹ کا نام بھی لکھنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر ضروری اور اہم سیٹنگس ہوتی ہے ان کو مکمل کرنا پڑتا ہے 


اور سب سے اہم چیز جو ہوتی ہے وہ اس کا تھیم ہوتا ہے جس کو ہم ویب سائٹ کی بیرونی شکل بھی کہہ سکتے ہیں جو بھی ویب سائٹ پر آتا ہے وہ اس کو اسی نظر سے دیکھتا ہے اور اگر آپ کی بیرونی شکل اچھی ہوگی تو دیکھنے والوں کو پسند آئے گی اور آپ کے دیکھنے والوں میں اور آپ کے کالم پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا 


ویب سائٹ بنانے کے ساتھ ہی آپ پہلے ہی دن سے اپنے کالم لکھنا شروع کر سکتے ہیں  اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ کی ضرورت کی سیٹنگ بھی کرتے رہے اور غیر ضروری جلدی کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے اگر آپ یہ سارا کام سکون سے آرام سے اور سوچ سمجھ کر کرتے ہیں تو آپ کی ویب سائیٹ چالیس دن میں گوگل ایڈسنس سے منظور ہو جائے گی اور آپ کے ڈالر آپ کے پاس آنے لگے 

https://www.highcpmrevenuenetwork.com/q0bxb1dp?key=3465c760276ff7bfe74fdd6b5fcc5d1a

جیسا کہ میں نے اپنے پچھلے کالم میں آپ کو بتایا تھا کہ اگر آپ بلاگنگ ویب سائٹ پر کام کرتے ہیں تو یہ گوگل کا اپنا پروڈکٹ ہے اس لئے گوگل ہم کو فری اسٹوریج دیتا ہے اور فری کی پرائیویسی یعنی کے حفاظت بھی مہیا کرتا ہے 


کسی اور ویب سائٹ پر کام کرنے کے لیے آپ کو ڈومین بھی خریدنی پڑتی ہے اور اس کے ساتھ سٹوریج خریدنی پڑتی ہے جس کو ہم ہوسٹنگ کا نام دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ایس ایس ایل یعنی کے پرائیویسی اور حفاظت خریدنی پڑتی ہے 


اگر آپ بلاگنگ ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں تو آپ کو صرف ایک ڈومین خریدنی پڑے گی اور اس کو خریدنے کا طریقہ کار آپ کو سمجھا دیا جائے گا اور اس کے ساتھی ڈومین کو اپنی بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ لنک کرنے کا طریقہ بھی سمجھا جائے گا 


کچھ ضروری باتیں  


ویب سائٹ کی تمام سیٹنگ مکمل ہونی چاہیے 

ویب سائٹ پر ایک اچھا سا تھیم لگا ہونا چاہیے 

ویب سائٹ کے ساتھ ایک اچھی سی ڈومین لنک ہونی چاہیے 

ویب سائٹ پر موجود تمام آرٹیکل آپ کے اپنے لکھے ہوئے ہونے چاہئیں 

ویب سائٹ کے اندر آرٹیکلز میں ویڈیو یا پھر تصویر کا جو استعمال ہے وہ آپ کی اپنی بنائی ہوئی ہونی چاہیے چاہے آپ ان کو کیمرے سے ریکارڈ کریں یا پھر یوٹیوب کیے تھمب نیل کی طرح کسی ایپلیکیشن پر بنائیں 

ویب سائٹ کے اوپر تمام پالیسی پیج بنے ہونے چاہیے جیسے کے کانٹیکٹ اس ، اباؤٹ اس پرائیویسی پالیسی اور ٹرم اینڈ کنڈیشن 

اور سب سے جو آخری بات ہے وہ یہ ہے کہ آپ اپنا جو بھی کالم لکھیں اس کو ایک خاص طریقہ کار سے گوگل کے سرچ انجن میں جاکر ایڈ کرنا پڑتا ہے تاکہ جب لوگ ان کو سرچ کریں تو آپ کے کالم کو پڑھ سکیں اور آپ پیسے کما سکے اور یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے جیسا کہ ابھی آپ سوچ رہے ہوں گے 


تو دوستو بس یہی الف لیلہ کی کہانی تھی اتنی سی بات ہے جس کے لیے لوگ پریشان رہتے ہیں میرا کام تھا آپ لوگوں تک صحیح معلومات پہنچا دینا ۔اگر یہ اوپر والی آپ کی سب چیزیں ٹھیک ہے تو آپ کی ویب سائیٹ ضرور پیسے کمائے گی اپنی ایک ویب سائٹ بنائیں اور آپ زندگی کے جس بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں آپ اپنے اس شعبے کے بارے میں معلوماتی کالم لکھنا شروع کر دیں اس طریقے سے انشاء اللہ آپ کو لکھنے میں بھی آسانی ہوگی اور آپ لوگوں تک اپنی کافی زیادہ معلومات بھی پہنچا سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ پیسے بھی کما سکیں گے ۔جزاک اللہ 



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post